کراچی:عید الفطر کی آمد سے قبل ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، میمن گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فیکٹری کے ملازم کو قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول شاہنواز کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، ڈکیتی کے وقت کمپنی کی گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے اب لُٹنے کے بعد تھانوں میں پرچے درج کروانا بھی کافی کم کردیئے ہیں، کیونکہ رپورٹ کروانے سے بھی کچھ حاصل حصول نہیں ہوتا۔رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 36ہوچکی ہے۔