اسلام آباد: فارمولا ریسربرطانوی پاکستانی انعام احمد نے انڈیاناپولس میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
انہوں نے انڈیاناپولس موٹر اسپیڈ وے پر 2.4 میل کے روڈ کورس پر صبح کے سیشن کے دوران تیسرا تیز ترین فاصلہ طے کیا۔
روڈ کورس 14 کونوں پر مشتمل ہے اور یہ دنیا کے باصلاحیت ریسنگ ڈرائیوروں کی میزبانی کے لیے مشہور ہے۔ان غیر معمولی پٹریوں پر کاریں چلانے کے لیے برانڈز اور گروپس کے ذریعے صرف خاص ریسرز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔صبح کا آغاز کافی ٹھنڈ سے ہوا، جس کے باعث ریس شروع ہونے میں ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کو منسوخ کردیا گیا، 20ڈرائیورز نے اس میں حصہ لیا۔
انعام احمد اس سیریز میں کئی تجربہ کار ڈرائیوروں سے مقابلہ کر رہے تھے جنہوں نے 1:14:86وقت میں فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انعام احمد نے میڈیا کو بتایا کہ وہ امریکہ میں مقیم پاکستانی پیشہ ور افراد کے تعاون سے ریس میں حصہ لے رہے ہیں، جو انہیں 2024 میں ریسنگ کے عظیم ترین مقابلے، انڈیاناپولس 500 میں مقابلہ کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔