لاہور : گزشتہ برس وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے حملے کے کیس میں مدعی ایس ایچ او عامر بھدر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔
وزیرآباد ہولیس نے تصدیق کی کہ عامر بھدر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔
پولیس کے مطابق عامر بھدر عمران خان پر حملے کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے۔ ان پر حملے کی ایف آئی آر بروقت درج نہ کرنے کا بھی الزام تھا۔
عامر بھدر کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے۔ گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ہارٹ اٹیک کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
عامر بھدر ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیرآباد تعینات تھے۔