Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کا طواف جاری، روح پرور منظر ملاحظہ کیجئے ! |

بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کا طواف جاری، روح پرور منظر ملاحظہ کیجئے !

مکہ مکرمہ : گزشتہ روز مسجد الحرام میں بادل برس گئے۔ اس رم جھم کے دوران بھی لوگوں نے طواف جاری رکھا اور لوگ بارش میں بھی اللہ کے ہاں سربسجود ہوتے رہے۔ اس منظر کی وائرل ویڈیوز نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

نمازیوں اور معتمرین نے بارش میں اللہ سے دعائیں مانگیں۔ ہواؤں کے چلنے اور بادلوں کے برسنے کے دوران بھی اللہ کی خوشنودی کی خاطر لوگ عبادات کرنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف رہے۔

مطاف میں یقین اور سکون سے بھرے مناظر دیکھنے کو ملے۔ ان مناظر میں بارش کے دوران پانی میں بھیگتے ہوئے لوگوں نے طواف اور نماز ادا کی اور اللہ کے مزید قریب ہوتے دکھائی دئیے۔

تصاویر میں دیکھا گیا کہ لوگ بارش میں خوشی مناتے ہوئے روحانی ماحول میں اللہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ لوگ عمرہ کے مناسک ادا کرنے میں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔اس موقع پر ’’صدارت عامہ برائے امور مسجدالحرام و مسجد نبوی‘‘ کے سربراہ ڈاکٹر السدیس نے سکیورٹی، سیفٹی، ایمرجنسی ریسپانس کے حوالے سے فیلڈ پلان تیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

بارش کی صورتحال سے نمٹنے کی پہلے سے تیاری تھی اور انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے انتظامات کو بڑھا دیا تاکہ معتمرین اور نمازیوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچایا جا سکے۔

https://twitter.com/sdoo_999/status/1644719812067708928?t=D9cBHyBj8c_a-tFqpFy5Uw&s=08