کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر تحفظ کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ امام بارگاہوں پر پولیس ڈپلائمنٹ سمیت دیگر ضروری امور کو اٹھارویں روزے کی شب کو مکمل کرلیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یوم علیؓ کی مناسبت سے منعقدہ تمام مجالس اور مختلف علاقوں سے برآمد ہں ونیوالے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیئے تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز اپنی نگرانی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔
آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے اور شہروں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی نگرانی اور سرچنگ کے عمل کو مذید سخت کیا جائے جبکہ ہائی ویز پر اسنیپ چیکنگ اور مشتبہ مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی کے عمل کو بھی مذید سخت کیا جائے۔
یوم علیؓ کے موقع پرسخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت
