Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمرے سے واپسی پر مریم نے کس خواہش کا اظہار کر دیا ؟ |

عمرے سے واپسی پر مریم نے کس خواہش کا اظہار کر دیا ؟

لاہور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے عمرے سے واپسی پر اپنے حمایتیوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم نوجوان طالبِ علم مریم نواز کے مداح ہیں اور اُن سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
مریم نواز نے اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب میں عمرے سے واپس آ جاؤں تو برائے مہربانی ان سب خاص نوجوانوں کو مجھ سے ملنے کے لیے لائیں، انشاء اللّٰہ، یہ میرے لیے ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہوگی۔