کراچی : معروف اداکار اعجاز اسلم کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی فٹنس کی وجہ سے انڈسٹری میں الگ ہی پہچانے جاتے ہیں۔
گزشتہ دونوں اعجاز اسلم نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے افطاری اور سحری کے دوران کھائی جانے والی صحت مند غذاؤں کے بارے میں بتا یا۔ اداکار نے کہا کہ اگر آپ کم مقدار میں صحت مند غذا کھاتے ہیں تو آپ کی صحت برقرار رہتی ہے۔
اداکار کے مطابق وہ رمضان المبارک میں یہ غذائیں کھاتے ہیں,دلیہ جس کو کھانے سے پورے دن توانائی برقرار رہتی ہے۔
بادام کا دودھ لیکن اس میں چکنائی نہ ہو، وہ بھی روزے دار کو طاقت دیتا ہے، اب دودھ گرم ہو یا ٹھنڈا یہ پینے والے منحصر ہے۔ماہِ رمضان میں شوگر فری پروٹین شیک بھی بھرپور توانائی دیتا ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ رمضان میں کم ازکم 3 لیٹر پانی ضرور پینا چاہئیے۔رمضان میں جوس کے بجائے پھل کھانے چاہئیں۔