Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چیف جسٹس نے بغیر پوچھے ڈکٹیٹر کو تین سال کی رعایت دے دی، شہباز شریف | زرائع نیوز

چیف جسٹس نے بغیر پوچھے ڈکٹیٹر کو تین سال کی رعایت دے دی، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لیے انتہائی اہم دن ہے، آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں، ڈکٹیٹر شپ کے زمانے میں بھی ترمیم کی گئیں لیکن آج بھی آئین زندہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ آئین ہے جس کو 50 سال پہلے بنانے کے لیے سیاسی مخالفین مل بیٹھے تھے، یہ کارنامہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک چیف جسٹس نے بغیر پوچھے ڈکٹیٹر کو تین سال کی رعایت دے دی، پاکستان کو بچانے کے لیے ہم سب اکٹھے ہوئے, ایک سال ہوگیا اتحادی حکومت چل رہی ہے، ایک صاحب نے کہا یہ اتحادی حکومت ایک سال نہیں چلنا تھی، آپ نے کمال کر دیا,آئین نے ایک لڑی میں پرو رکھا ہے، مشکلات ہوں گی مگر ہم نے مل کر لڑنا ہے۔