Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قرار داد پیش کرنے سے قبل کیا کیا جائے ؟ شازیہ مری نے بتا دیا! | زرائع نیوز

قرار داد پیش کرنے سے قبل کیا کیا جائے ؟ شازیہ مری نے بتا دیا!

اسلام آباد : وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ قرار داد پیش کرنے سے پہلے ہوم ورک کیا جائے، سب سے پہلے مانیٹری ایلوکیشن دیکھی جاتی ہے۔
سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ کوئی بھی آرٹیکل 37A اور 38A سے انکار نہیں کر سکتا، اشیائے اجناس پر سبسڈی کا حق ہر شہری کا ہے۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ 404 ارب روپے موجودہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیا گیا، نام بدلنے کی بجائے کام پر توجہ دینی چاہیے تھی۔ان کا کہنا ہے کہ 30 ارب روپے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکال لیے گئے، بیت المال میں بھی خوردبرد کی گئی۔