کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف پولیس موبائل تھی، زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا.
ذرائع کے مطابق دہشت گرد وں کی تلاش کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور آپریشن شروع کردیا گیا ہے