Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عرفان بہادر ترجمان سندھ پولیس مقرر |

عرفان بہادر ترجمان سندھ پولیس مقرر

کراچی : سندھ پولیس کے میڈیا سیل کو آئی ایس پی آر کی طرح جدید خطوط پر استوار کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بہادر کو سندھ پولیس کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن سندھ پولیس کے میڈیا سیل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے لیے ایس ایس پی عرفان بہادر نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
عرفان علی بہادر کو حال ہی میں سینٹرل پولیس آفس میں اے آئی جی ویلفیئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں اے آئی جی ایڈمن کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایس ایس پی عرفان بہادر کو سندھ پولیس کے ترجمان مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔