کراچی: 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، اس حوالے سے کراچی میں ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس نشتر پارک سے ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر آئے گا۔
بولٹن مارکیٹ سے بمبئی بازار کھارادر، نواب مہابت خان جی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
ٹریفک پلان کے مطابق جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا تو ایم اے جناح روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا اور کسی بھی قسم کے ٹریفک کو گرومندر سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عوام 21 رمضان المبارک کو جلوس کے باعث متبادل راستے استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس کے اہلکار عوام کی رہنمائی کےلیے ڈائی ورژن پر موجود ہوں گے
یوم علیؑ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، ٹریفک پلان جاری
