کھٹمنڈو : بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے سرعام کمسن بچے کو بوسہ لینے پر معافی مانگ لی۔
دلائی لاما کی ایک روز قبل انٹرنیٹ پر ویڈیو سامنے آئی جس میں کم عمر بچہ اُن کے پاس اسٹیج پر آیا اور پھر دونوں کے درمیان گفتگو ہوئی۔ اسی دوران دلائی لاما نے بچے کے پیار کیا اور پھر اُسے کچھ کہا جس پر بچے نے دلائی لاما کی زبان پکڑ کر کھینچ لی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین نے دلائی لاما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
دلائی لاما کے ترجمان نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دلائی لاما اور ایک نوجوان کے درمیان ملاقات کی ہے جس میں اُس بچے نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ روحانیت کے لیے دلائی لاما کے گلے لگنا چاہتا ہے۔
البتہ جو بھی ہوا اُس پر دلائی لاما نے بچے، اُس کے اہل خانہ اور دوستوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں دل آزاری پر سب سے معافی کا طلبگار ہوں۔
— Dalai Lama (@DalaiLama) April 10, 2023