کراچی: شہر کے مختلف علاقوں یوسی پپری، ایزی سٹی، رائل سٹی، گلشن حدید، گھگھر پھاٹک، شاہ ٹاؤن ، ہاشمی نگر، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی ، لیاری ، ماڑی پور، شیر شاہ ، آگرہ تاج کالونی، کھارادر سمیت دیگر علاقوں میں گیس اور بجلی کے مصنوعی بحران نے شہریوں کے سحر و افطار برباد کر دیے۔
مصنوعی بحران کے سبب شہری سراپا احتجاج ہیں۔ سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس نہیں دیا جارہا ہے ، گیس نہ ہونے کے سبب شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑھ رہا ہے ، منتخب نمائندے گیس انتظامیا سے بات کرنے کو تیار نہیں۔
مختلف علاقوں کے مکینوں نے ملیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی حکومت اور گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔،