کراچی: گلستان جوہر کے علاقے بلاک 18 رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں نوعمر لڑکا سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں سول اسپتال ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں اس کی شناخت 8 سالہ حسنین کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا ہے۔
گلستان جوہر کے علاقے بلاک 10 پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سعد نامی شخص زخمی ہوگیا ، ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ، گلشن معمار کے علاقے سپر ہائی وے مین اسٹاپ افغان بستی کے قریب فائرنگ سے 38 سالہ میر ہزار خان زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا.
ریسکیو حکام واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت جبکہ گلشن معمار پولیس جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتا رہی ہے.
دریں اثنا کورنگی ڈھائی نمبر پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ سائمن نامی نوجوان سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ فوری طور پر فائرنگ ک