Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی |

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور : 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔کیوی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں لاہور ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

مہمان ٹیم 13 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی اسی روز ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 کو اور تیسرا 17 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔راولپنڈی اور کراچی میں میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی، میچز کے ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے۔