ممبئی : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ پہلی مرتبہ آئی فون کے اسٹورز کھولنے کا اعلان کریں گے۔
ایپل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلا اسٹور ممبئی میں 18 اپریل کو اور دوسرا نئی دہلی میں 20 اپریل کو کھولا جائے گا۔
ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ پیغام میں لکھا “ہیلو ممبئی” ہم آپ کو بھارت میں پہلا سٹور کھلنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
(ویب ڈیسک)