ممبئی : بھارتی فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کی اداکارہ شیفالی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پرہجوم جگہ پر انہیں غیر مناسب انداز میں چھوا گیا۔
ٹیلی ویژن سیریل حسرتیں اور رام گوپال ورما کی بلاک بسٹر کرائم فلم ستیا سے شہرت حاصل کرنے والی 50 سالہ شیفالی شاہ نے پوڈ کاسٹ میں مذکورہ بالا واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت زیادہ ہجوم والی مارکیٹ گئی جہاں پر انہیں غیر مناسب انداز میں چھوا گیا جو کہ شرمناک ہے۔