کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رضا کاروں نے بہترین مثال قائم کردی۔ کورنگی سیکٹر 33 سے منتخب ہونے منتخب کونسلر عبید اخلاق کی اپیل پر پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی کارکن اور رضا کاروں نے علاقے میں تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کے خصوصی فنڈز سے قائم کیے گئے الفلاح فیملی پارک میں اپنی مدد آپ کے تحت صفائی ستھرائی کے کاموں میں مقامی کونسلر کا ہاتھ بٹایا۔
علاقے کے رہائشی افراد نے تحریک انصاف کے پر جوش کارکنوں اور رضا کاروں کی اپنی مدد آپ کے تحت کی گئی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے ۔
منتخب کونسلر عبید اخلاق کی جانب سے الفلاح پارک کی 3 روزہ صفائی مہم کا أغاز کیا گیا ہے،تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں کا اس سلسلے میں کہناہے کہ صفائی نصف ایمان ہے،ہم سب کو اپنی مشترکہ ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، علاقے کے دیگر لوگ بھی ہمارے ساتھ مل کر اپنے علاقے کی صفائی ستھرائی کے کاموں میں مل کر ہاتھ بٹائیں۔