لاہور : جلالپور جٹاں میں سہیلی نے سہیلی کو ساتھی کے ساتھ ملکر زندہ جلا دیا۔
بتایا گیا ہے جلالپور جٹاں کی رہائشی 21 سالہ دوشیزہ نازش سعید اپنی سہیلی عشا کے گھر گئی جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر عشا نے ایک ساتھی کے ساتھ ملکر کھیتوں میں لیجا کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی متاثرہ نازش سعید کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔
ڈاکٹرز کے مطابق دوشیزہ کے جسم کا بیشتر حصہ جھلسنے کی وجہ سے موت واقعہ ہوئی ہے، تھانہ صدر پولیس جلالپور جٹاں نے مقتولہ نازش سعید کی والدہ نسیم اختر کی مدعیت میں اسکی سہیلی عشا اور نامعلوم ساتھی کیخلاف پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔