نارتھ ناظم آباد کے ڈپٹی کمشنر ہاضم بھنگوار پر ہونے والی تنقید پر خاتون سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ناقدین کو دو ٹوک جواب دے دیا۔
نارتھ ناظم آباد کی رہائشی نوجوان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ندا یوسف زئی نے ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
Just saying. pic.twitter.com/vigR9NHeTA
— Hazim Bangwar (@HazimBangwar) April 10, 2023
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے گوگل میپ ہر بھی کراچی نہیں دیکھا، جنہیں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کا فرق معلوم نہیں وہ ہاضم بھنگوار پر تنقید کررہے ہیں۔
North Nazimabad, ke assistant commissioner pe woh loog bhi baat kerte hain jinho ne kabhi naqshe main bhi Karachi nahi dekha 📍 #vlog #Karachi #hazimbangwar #assistantcommissioner pic.twitter.com/2DZFZ7ZR94
— Nida Khan Yousufzai (@NidaYousufzai) April 11, 2023
ندا کا کہنا تھا کہ ہاضم بھنگوار کپڑے کیسے پہنتے ہیں ان کا طرز گفتگو کیا ہے کراچی والوں کو اس سے کوئی مطلب نہیں البتہ وہ میرٹ پر آکر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سترہ کو ستارہ اور کینیڈا کو کانیڈا کہنے والے بھی ڈپٹی کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایسے لوگ بہتر ہے کہ رک جائیں کیونکہ اگر ہمیں کوئی مسئلہ ہوگا تو خود نمٹ لیں گے۔