کراچی : لیاری گینگ وار عذیر بلوچ کیخلاف گواہ عدالت میں پیش ہونے سے کترانے لگے، عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
زرائع کے مطابق عذیر بلوچ پر قتل اور پولیس مقابلہ سمیت متعدد الزامات ہیں، تینوں کیسز کا ایک بھی گواہ عدالت میں پیش نہ ہو سکا۔
گواہ سرفراز کا کہنا ہے کہ اس کی جائیداد کا تنازع چل رہا ہے وہ گاؤں میں ہے۔ ایک گواہ خضر حیات کی رہائش گاہ تبدیل ہو چکی۔ ایک گواہ سائیں محمد ریٹائر ہو کر گاؤں واپس جا چکا۔
عدالت نے تمام گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔