Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کامران ٹیسوری کی یہ تصویر موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتاری کی نہیں ، اصل حقیقت کیا ہے ؟ جانئے | زرائع نیوز

کامران ٹیسوری کی یہ تصویر موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتاری کی نہیں ، اصل حقیقت کیا ہے ؟ جانئے

لاہور : سوشل میڈیا پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایک تصویر پولیس وین میں بیٹھے ہوئے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

جن میں سب سے زیادہ پھیلنے والی افواہ یہ ہے کہ انہیں موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں اور اب اس تصویر کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ 2008 کی تصویر ہے جب ایم کیوایم کے کامران ٹیسوری کو موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

لیکن اس کی حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر دراصل کراچی کے علاقے ہاکس بے کے مقام پر پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیئے جانے کی ہے ۔
معلومات کے مطابق کامران ٹیسوری کو مبینہ طور پر ہاکس بے فائرنگ واقعے میں ملوث ہونے پر پولیس نے اسلام آباد سے کراچی آنے پر ایئر پورٹ سے حراست میں لیا تھا۔