کراچی : کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دودھ کی دکان پر فائرنگ سے دکاندار شدید زخمی ہو گیا۔
زرائع کے مطابق واردات سے متعلق ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک لگایا ہوا تھا۔ زخمی دکاندار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔