ممبئی : بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا پر متحرک لکھنئو کی عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ایسے ماحول میں پرورش پائی ہے جہاں لڑکیوں کو اس قسم کے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں تھی۔
ان کا کہناتھا کہ والد کی طرف سے بے جا سختی اور انکا میرے ساتھ نامناسب رویہ جس سے مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر ازیت مل رہی تھی۔
انکا مزید کہنا تھاکہ ان سب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے میں نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی, ان سب وجوہات کی بنا پر 17 سال کی عمر میں گھر سے بھاگ کر دہلی آگئی۔
عرفی نے بتایا کہ ضرویات زندگی کو پورا کرنے کے لئے اور اپنی کفالت کے لیے ٹیوشن بھی پڑھایا، پھر کال سینٹر میں کام کرنا شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے بعد میں نے ممبئی جانے اور اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ میرے پاس رہنے کے لیے پیسے یا جگہ نہیں تھی اس لیے میں اپنے دوستوں کے گھر رہنا شروع کیا۔
انکا کہنا تھا کہ نوکری حاصل کرنے کے لئے دن رات محنت کی ،جگہ جگہ انٹرویوز دیے اور آڈیشن بھی دیے۔پھر ایک مختصر عرصے کی جدوجہد کے بعد، مجھے ایک ٹی وی سیریل میں کام مل گیا، اور پھر بگ باس میں بھی اپنی قسمت آزمائی لیکن مجھے ایک ہفتے کے اندر ہی نکال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کام ہاتھ میں نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ان چیزوں کے ساتھ تجربہ کرنا شروع کیا جس میں کپڑے شامل تھے ۔ لیکن میرا انتخاب لوگوں کو پسند نہیں آیا مجھے ٹرول کیا جانے لگا میرے انتخاب کو کوڑا اور عجیب کہا, مجھ سے میرے اخلاق اور کردار کے بارے میں سوال کیا گیا۔
اداکارہ نے کہا کہ لیکن میں اب لوگوں کی پرواہ نہیں کرتی , خود سے محبت کرنا شروع کی , میری پرورش کسی محفوظ گھر میں تو نہیں ہوسکی لیکن میں اب اپنی محفوظ جگہ بنانے جا رہی ہوں۔
(ویب ڈیسک/نیٹ نیوز)