Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
طالبان نے خواتین کو ہوٹلوں میں جانے سے روک دیا |

طالبان نے خواتین کو ہوٹلوں میں جانے سے روک دیا

قندھار : طالبان نے شمال مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں خاندانوں اور خواتین کو باغات والے ریستورانوں میں جانے سے روک دیا۔

طالبان کے عہدیدار نے پیر کو بتایا کہ یہ قدم ایسے مقامات پر مردوں اور خواتین کے اختلاط کی شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق صرف ہرات میں ہوگا۔

طالبان کے عہدیدار باز محمد نذیر نے میڈیا کی ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ تمام ریستورانوں پر خاندانوں اور خواتین کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔ باز محمد نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف ان ریستورانوں پر ہوگا جہاں پارکس وغیرہ ہیں جہاں مرد اور خواتین مل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا علماء اور شہریوں کی بار بار شکایات کے بعد ہم نے نئی پابندیاں لگائیں اور ان ریستورانوں کو بند کر دیا۔

اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین پر مختلف پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔

لڑکیوں کو چھٹی جماعت کے بعد سکول جانے سے روک دیا گیا۔ یونیورسٹیوں اور زیادہ تر ملازمتوں میں خواتین کے داخلہ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ خواتین کو عوامی مقامات جیسے پارکس اور جم میں جانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

(ویب ڈیسک /نیٹ نیوز)