بیجنگ : جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ جنگ چی یول 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
اداکارہ کے انتقال کی تصدیق اُن کی ایجنسی کی جانب سے بھی کردی گئی ہے تاہم اُس میں موت کی وجہ کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔
جنگ چی یول کو ’آئی ہیو ڈَن مائے بیسٹ‘ اور نیٹ فلکس سیریز ’زومبی ڈیٹیکٹو‘ سے شہرت ملی، اداکارہ اِن دنوں کورین ڈرامے ’ویڈنگ امپاسبل‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر 8 اپریل کو اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، تصویر میں انھیں ہیڈفون پہنے اور ہاتھ میں گلاس پکڑے کچھ سوچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
(ویب ڈیسک/ نیٹ نیوز)