Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری ،رضوان نمبرون پوزیشن پر موجود |

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری ،رضوان نمبرون پوزیشن پر موجود

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

نئی رینکنگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

جبکہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی باولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔

باولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی چوتھی پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔