یوم علی ؓ کے جلوس میں ایم اے جناح روڈ پر باجماعت نماز

کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب جلوس یوم حضرتِ علی ؓکے موقع پر نماز باجماعت کا اہتمام بندو خان ہوٹل، نزد امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر دوپہر2بجے کیا گیا۔

شرکاء جلوس نے حجتہ السلام والمسلین مولانا اصغر شہیدی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے بعد شرکاء سے اپنے خطاب سروش رضا کا کہنا تھا کہ مولائے کائنات امام علی علیہ السلام کی ذات عالم انسانیت کے لیئے مشعل راہ ہے،مولائے متقیان امام علی علیہ السلام نے دنیا کو شجاعت و بہادری کا درس دیا اور ہمیشہ ظالموں کیخلاف قیام کیا آج ذات امیرالمومنین ہم سے بھی یہی تقاضا کررہی ہے۔

انہوں نے صیحونی افواج کی جانب مسجد الاقصیٰ کی بےحرمتی اور نمازیوں پر حملوں کی مزمت کرتے ہوئے فلسطین، کشمیر میں چلنے والی عوامی تحریکوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں کہا جمعتہ الوداع یوم القدس مظلوم عوام کی ظالم ین کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے کا دن ہے مسلمانان عالم امام خمینی رح کے فرمان پر ہر سال استکباری قووتوں کیخلاف گھروں سے نکل کر دنیا کو بتاتے ہیں کہ مظلومین جہاں تنہا نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی سیاست میں امریکی بلاک شدید شکست سے دوچار ہے اور آج مظلومین جہاں کی فتح یقینی نظر آرہی ہے اور انشاءاللہ جلد فتحیاب ہوں گے۔یوم القدس نے حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا ہے، لہذٰا ہر سال کی طرح جمعتہ الوداع کو نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جانے والی مرکزی ریلی میں شریک ہوکر یہ ثابت کردیں کہ ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی کئی سال سے شیعہ نوجوانوں کا غیر قانونی طور پر گمشدہ کردینا شرمناک فعل ہے، اب تک پورے پاکستان سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لاپتہ ہیں ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اس موقع پر جلوس کے دوران امامیہ اسکاوٹس کے ہزار (2000) سے زائد نوجوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

بعد ازاں شرکاءجلوس نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیلی پرچم کو نظر آتش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: