Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے بااثر افسر کو عہدے سے ہٹا دیا |

ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے بااثر افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

کراچی: ایم ڈی واٹر بورڈ نے محکمہ ریونیو کی طاقتور مافیا کو بڑاجھٹکا دیدیا، اربوں کی ریکوری کو نقصان پہنچانے والے سسٹم کو سسٹم سے توڑنے کیلئے ڈائریکٹر بلک عبدالرئوف جمالی کا تبادلہ کردیا گیا۔

ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اسٹیٹ نثار مگسی کو ڈائریکٹربلک ریونیو کے اہم عہدے کا چارج دیدیا گیا،محکمہ ایچ آر ڈی اے کی جانب سے حکمنامہ جاری ہوتے ہی محکمہ ریونیو(آر آر جی) کے افسران میں کھلبلی مچ گئی۔

ادارہ فراہمی ونکاسی آب میں لائی جانے والی اصلاحات اور کرپٹ سسٹم کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو نقصان پہنچانے کیلئے واٹر بورڈ محکمہ ریونیو(آرآر جی) کا طاقتور سسٹم کئی ماہ سے متحرک تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ طاقتور سسٹم نے اصلاحات کے عمل کو نقصان پہنچانے کیلئے ادارے کی اربوں کی ہونے والی ماہانہ ریکوری کو بری طرح سے نقصان پہنچاکر اسے کروڑوں پر لاکھڑا کیا تھا جس کا مقصد اصلاحاتی عمل کو روک کر نقصان پہنچانا بتایا جاتا ہے،تاہم ادارے کی گرتی ریکوری اور کی جانے والی مبینہ سنگین سازش پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر صلاح الدین نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں ڈائریکٹر بلک کے عہدے پر تعینات عبدالرئوف جمالی کو عہدے سے ہٹاکر اپنے انتہائی قابل اعتماد افسر ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اسٹیٹ نثار مگسی کو ڈائریکٹر بلک ریونیو کا چارج دیدیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے عبدلرئوف جمالی کو ریونیو میں چلنے والے طاقتور سسٹم کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور انہیں بھی مبینہ طور پر مذکورہ سسٹم کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹر بلک( ریونیو) کے عہدے پر نثار مگسی کی تعیناتی کا لیٹر جاری ہوتے ہی محکمہ آر آر جی کے سسٹم میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے تاہم مذکورہ طاقتور سسٹم نے نثار مگسی کی تعیناتی رکوانے کیلئے بھاگ دوڑ اور اثرورسوخ کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

واٹر بورڈ کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے محکمہ ریونیو میں ڈائریکٹر بلک کا تبادلہ کرکے کرپٹ سسٹم کو بڑا جھٹکا دیدیا ہے۔