کراچی:شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں بیوی نے شوہر کی خواہش اور دعوے پر اُسے گولی ماری جس میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او تھانہ گلستان جوہر کے مطابق مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمہ بیوی کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزمہ نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ شوہر کہتا تھا اُسے گولی نہیں لگتی جس پر میں نے اُسے سامنے کھڑا کر کے گولی چلائی جو اُس کے سینے میں پیوست ہوگئی اور وہ موقع پر ہی مرگیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول نفسیاتی مریض اور نشے کا عادی تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
موقع سے بیوی ملزمہ ریشماں پروین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔