Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
لاوارث کراچی ! بجلی اور گیس غائب، افطار کے ساتھ سحری میں بھی شہری خوار ! |

لاوارث کراچی ! بجلی اور گیس غائب، افطار کے ساتھ سحری میں بھی شہری خوار !

کراچی: بجلی اورسوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو رمضان میں بھی سحر و افطار میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے پرلوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ گیس کی قلت سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں۔کراچی کے علاقے کورنگی،ملیر،لانڈھی سمیت مختلف علاقوں میں سحروافطارمیں گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گرین ٹاؤن آصف آباد ،گلفشاں سوسائٹی عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی،الواسع ٹاؤن کورنگی میں سحری اور افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ سے مکینوں کامشکلات کا سامنا ہے قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ سندھ ملک کی مجموعی گیس کی پیداوار کا 63 فیصد گیس پیدا کرتا ہے تاہم گیس کی پیداوار کے باوجود سندھ کے باسی گزشتہ کئی ماہ سے گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہیں۔

رمضان المبارک میں خصوصاً سحر و افطار کی تیاری کے دوران گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر کے باعث خواتین کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ گیس کے لمبے چوڑے بلز معمول کے مطابق آرہے ہیں۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ وفاق سے رابطہ کرکے گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔