لاہور : فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے متعلق اپنا نیا بیان جاری کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ہردلعزیز کرکٹر نسیم شاہ نے کہا کہ زندہ دلانِ لاہور ہمیشہ سے کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہے ہیں۔
پی ایس ایل میچز کے دوران بھی لاہوری فینز نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز میں لاہوریوں کا ہجوم اسٹیڈیم کا رخ کرتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی لاہوری فینز سے امید ہے کہ وہ اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو میدان میں ویسے ہی سپورٹ کریں گے اور اپنی دعاؤں سے نوازیں گے۔
.@iNaseemShah is looking forward to seeing fans turn up for the #PAKvNZ series 🏏
Book your tickets now 👉 https://t.co/HARU9vrCR3#CricketMubarak pic.twitter.com/c4v4Zk60bm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 12, 2023