کراچی : زیادہ تر پاکستانی ڈرامہ سیریلز کی کہانیاں غیرازدواجی تعلقات، شادی اور طلاق کے گرد گھومتی ہیں، اس کی تازہ ترین مثال ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ سے بھی لی جاسکتی ہے۔
ڈرامہ کی کاسٹ میں حبا بخاری، اسامہ خان، یشما گل اور زاویار نعمان شامل ہیں۔
ماہا ملک کے تحریر کردہ اس سیریل کی کہانی محبت کرنے والے جوڑے کے گرد گھومے گی جن کی شادی شدہ زندگی میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔
ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے، جس پر شائقین بھی اپنی رائے دے رہے ہیں۔
اُن کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سے کافی ملتی جلتی ہے جس میں شادی شدہ خاتون کو شوہر کو دھوکہ دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔