Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گشکور میں فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک |

گشکور میں فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے گشکور میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت ہوشاب روڈ کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاعات ملی تھیں جس پر آپریشن عمل میں لایا گیا۔

فورسز کے دستے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانے تک پہنچے اور کارروائی کی جس کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کی بڑی مقدار بھی ملی جس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن و سلامتی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔