اسلام آباد : پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والےبینچ کے خلاف قرار دادکثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بینچ کی تشکیل میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے ، سپریم کورٹ کے2 سینیئر ججز کو بینچ میں شامل کیا جانا چاہیے تھا ۔
پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی رفیع اللہ کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں بینچ کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد کے مطابق آئین سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، سپریم کورٹ غیر منصفانہ فیصلے کررہا ہے۔