Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شاہراہ فیصل اور ڈیفنس میں کسٹم کے چھاپے, 17.6کروڑ روپے کی اسمگل شدہ الیکٹرانک مصنوعات برآمد |

شاہراہ فیصل اور ڈیفنس میں کسٹم کے چھاپے, 17.6کروڑ روپے کی اسمگل شدہ الیکٹرانک مصنوعات برآمد

کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے خفیہ اطلاع پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ فیصل اور ڈیفنس میں چھاپے مار کر 17.6کروڑ روپے مالیت کے اسمگل شدہ الیکٹرانک مصنوعات برآمد کرلیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس انعام وزیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسمگل شدہ الیکٹرانک مصنوعات کی اسوزو ٹرک نمبر جے وی 6713 کے ذریعے ترسیل کی جاری تھی جسے شاہراہ فیصل سے متصل کالاپل کے قریب روک کر ڈرائیور سے لدی ہوئی اشیاء کی دستاویزات طلب کی گئیں تو ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ مذکورہ سامان ڈی ایچ اے سے طارق روڈ ترسیل کے لیے لوڈ کیا گیا ہے۔

چھاپہ مار ٹیم نے ڈرائیور کی نشاندہی پر خیابان شجاعت فیز آٹھ ڈی ایچ اے میں چھاپہ مارا جہاں اسمگل شدہ الیکٹرانکس مصنوعات پر مشتمل لدے ایک اور اسوزو ٹرک نمبر جے وی 5988 کی نشاندہی ہوئی۔ چھاپہ مار ٹیم نے موقع پر کسی فرد کی موجودگی نہ ہونے پر مذکورہ دوسرے ٹرک کو بھی تحویل میں لیتے ہوئے قانونی تقاضوں کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ منتقل کیا گیا۔

انعام وزیر نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے دونوں ٹرکوں کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔

اسمگل شدہ اشیاء میں 1185ایل سی ڈی/ایل ای ڈی, 5382 پینلز, 75 سی پی یو, 1210ہارڈ ڈرائیوز, 130ریم, 650کی بورڈز
اور 650کلوگرام کمپیوٹر کا پاور کورڈ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے تمام برآمدہ اشیاء ضبط کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔