Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عماد وسیم نتائج سے بے پرواہ ، کیا جذباتی بیان دے دیا؟ جانیئے! |

عماد وسیم نتائج سے بے پرواہ ، کیا جذباتی بیان دے دیا؟ جانیئے!

لاہور :عماد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ آگے کیا ہوگا، جو موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پرفارمنس کی بنیاد پر کم بیک ہوا جو بہت شاندار رہا۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹر کا یہی کام ہوتا ہے کہ اسے جو پلیٹ فارم ملے پرفارم کرے۔

پی ایس ایل ایک اہم لیگ ہے اس کی پرفارمنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ مقصد یہی تھا کہ پرفارمنس اچھی ہو، ذاتی کارکردگی اچھی رہی لیکن ٹیم نہ جیت سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ورلڈکپ دور ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کا ہر میچ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بڑے نام آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں لیکن دورے پر آئی اُن کی ٹیم اچھی ہے۔

عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھتے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔