ممبئی:سلمان خان کے وائرل انٹرویو کے جواب میں اداکارہ جوہی چاولہ سے سوال کیا گیا تو وہ ہنسنے لگیں اور سلمان خان کی جانب سے اس طرح طعنہ دینے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ آج تک اس طرح چھیڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”جب میں نے انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا تو سلمان خان اس وقت سلمان خان نہیں بنے تھے۔
جوہی نے بتایاکہ اتفاق سے مجھے ایک فلم آفر ہوئی جس میں مرکزی کردار وہ کر رہے تھے۔ میں کسی وجہ سے وہ فلم نہ کر سکی، جس کا وہ مجھے آج تک اس طرح طعنہ دیتے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مجھے یہ بات یاد دلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے کہ میں نے ان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا۔