سڈنی ; آئرلینڈ کے کار ریلی ڈرائیور کریگ برین مقابلے کی تیاری کے دوران ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق کریگ برین اگلے ہفتے ہونے والے ایونٹ کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران کروشیا میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
کروشیا میں 33 سالہ کریگ برین کی گاڑی حادثے کے دوران سڑک سے اترنے کے بعد کھمبے سے ٹکرائی۔ کریگ برین اگلے ہفتے ہونے والی ریلی چیمپین شپ کی تیاری کر رہے تھے۔