کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہید فائر فائٹرز کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا، سہراب گوٹھ میں شہید فائر فائٹر محسن شریف کے بھائی الطاف، ملیر میں شہید فائر فائٹر خالد شہزاد کے صاحبزادے عماد اور شاہ فیصل کالونی میں شہید فائر فائٹرز افضل کے صاحبزادے بلال سے تعزیت کی۔
گورنر نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔ گورنر نے شہداء کے ورثاء کو 5، 5 لاکھ کے چیک بھی دیئے۔
گورنر نے ہدایت کی کہ شہداء کے واجبات فوری ادا کئے جائیں، بچوں کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے، گورنر نے شہداء کے لواحقین کو نماز عید اپنے ساتھ ادا کرنے کی درخواست کی۔