Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کے لئے پر عزم |

عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کے لئے پر عزم

اسلام آباد : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ عسکری قیادت نے عوام کےتعاون سے اپنی آئینی ذمےداریاں نبھانے کا عزم اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت اور عوام کے مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ ایسے وقت میں جبکہ سیکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز میں مصروف ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ مؤقف کی بنیاد پر آپریشن ہی دہشت گردی، انتہا پسندی اور عدم استحکام کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مہم کی منظوری دی، فورم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے مکمل عزم کی یقین دہانی کرائی۔