کراچی : پاکستان شوبز اندسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر نے تنقید کرنے والے کو کرارا جواب دے دیا۔
زرائع کے مطابق انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے ایک سوشل میڈیا پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، مذکورہ اسکرین شاٹ میں عائشہ عمر کو منفرد انداز کی ناک کی نتھ پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا ذہنی توازن خراب ہونے سے متعلق لکھا گیا تھا۔
اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “اس معاشرے میں کسی کا بھی ذہنی توازن خراب ہوگا اور میں پہلے ہی صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہی ہوں”۔
انہوں نے اس منفرد انداز کی ناک کی نتھ کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ “اب اس ناک کی نتھ کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، یہ ہماری زندگی کا مستقل حصہ ہے کیونکہ ناک نہیں کٹوانی”۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عائشہ عمر نے اپنی نئی آنے والی فلم “منی بیک گارنٹی” کی پروموشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
دوران تقریب اداکارہ کی منفرد انداز کی ناک کی نتھ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔
تقریب کے اختتام پر اداکارہ نے انٹرویو دیتے ہوئے صحافی کے تجسس پر انہیں اس نتھ کو کیسے پہنتے ہیں بتایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CrBsYaPAm60/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again