اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں اسپیشل جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دیدی گئی۔
زرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کو سپیشل جے آئی ٹی کا کنوینئر مقرر کیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے رکن ہوں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ فوجی افسران کے خلاف مبینہ تقریر پر درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان نے اپنی تقریر میں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس سے فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوئے۔