مدینہ منورہ: مدینہ منورہ سے 102 کلومیٹر شمال مشرق میں الحناکیہ قصبے میں تاریخی مسجد القلعہ کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ اس مسجد کی عمر 100 سال سے زیادہ ہو چکی ہے۔
مسجد القلعہ بھی ان 30 مساجد میں شامل ہے جنہیں شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی مساجد کی بحالی کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ترقی دی جارہی اور ان کو تزئین و آرائش کرکے بحال کیا جارہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس پروجیکٹ کا مقصد انسانی، ثقافتی اور فکری ماحول کی تشکیل میں تاریخی اور سماجی اثرات کے ساتھ ساتھ مملکت کی اسلامی تہذیب کو مضبوط بنانا بھی ہے تجدید اور ترقی کے بعد مسجدالقلعہ کا رقبہ 181.75 مربع میٹر سے بڑھا کر 263.55 مربع میٹر کیا جارہا ہے۔ ترقی کے بعد اس مسجد کی گنجائش 171 نمازیوں تک پہنچ جائے گی۔
پروجیکٹ کے تحت مسجد کی تعمیر کو اس کی پرانی شکل میں بحال کرنے کے لیے مٹی اور مقامی درختوں کی لکڑی کے قدرتی مواد کا استعمال کیا جائے گا۔