Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لندن پلان پرعمل ہورہا ہے،علی زیدی کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،پی ٹی آئی سندھ | زرائع نیوز

لندن پلان پرعمل ہورہا ہے،علی زیدی کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،پی ٹی آئی سندھ

کراچی : تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیرعلی زیدی کی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ سے سادہ اورباوردی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہنگامی پریس میں کہا کہ حکومت سندھ لندن پلان پرعمل کررہی ہے۔

سابق گورنرعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہرہفتے پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کرنا حکومت کا وطیرہ ہے،لندن پلان پرعمل کیا جارہا ہے تاکہ پی ٹی آئی کے طوفان کو روک سکیں،یہ چاہتے ہیں عمران خان اورقیادت کو گرفتارکرکے پھرالیکشن میں جائیں،علی زیدی کو لیکر وہ لوگ گئے جو خود ڈاکو ہیں،جن پرکرپشن کے مقدمے ہیں،ہم عمران خان کی تحریک میں آگے رہیں گے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ سمجھتے ہیں ہم گھبرا جائیں گے تو آپ جیلیں تیارکریں ہم نہیں گھبراتے۔

پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے کہا کہ علی زیدی کی گرفتاری کیخلاف پورے سندھ میں احتجاج کرینگے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدرآفتاب صدیقی نے کہا کہ علی زیدی پر 10 سال پرانا مقدمہ بنایا گیا، یہ پی ڈی ایم کی غنڈہ گردی بدمعاشی کا پرانا طریقہ ہے،

سینیئر رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ دس سال پرانے کیس ہیں، جس نے مقدمہ درج کروایا وہ گھرمیں نہیں ہے۔علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے ارادوں کو کمزورنہیں کرسکتی۔