اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔
جہاں ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولاناعبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
مولانا عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں جبکہ گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔