Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
19ویں بار ففٹی پلس اوپننگ شراکت ! بابر اور رضوان کا ایک اور عالمی ریکارڈ |

19ویں بار ففٹی پلس اوپننگ شراکت ! بابر اور رضوان کا ایک اور عالمی ریکارڈ

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی۔

یہ بابر اور رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنر شپ کا اعزاز بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کو حاصل ہے۔

دونوں نے 15 بار اپنی ٹیم کو 50 رنز سے زائد کی شراکت داری فراہم کی ہے۔