Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
عبدالشکور مرحوم کی گاڑی کو پیش آنے والا واقعہ حادثہ قرار |

عبدالشکور مرحوم کی گاڑی کو پیش آنے والا واقعہ حادثہ قرار

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کی گاڑی کو پیش آئے واقعے کی رپورٹ حکام کو پیش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹریفک نقشے اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دے دیا۔

مزید تحقیقات اور حقائق تک پہنچنے کے لیے پولیس نے عدالت سے ملزم ڈرائیور کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق 15 اپریل 8 بج کر 25 منٹ پر مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ڈبل کیبن گاڑی نے ہٹ کیا، گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کو بر وقت روک نہ سکا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلی سیٹوں پر بیٹھے ظاہر محمد شاہ اور رضوان زیرِ علاج ہیں، گاڑی راؤ گل خان چلا رہا تھا جبکہ ارشد خان فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا۔

پولیس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار غلام شبیر اور ارشد خان کو تھانے میں رکھا گیا ہے۔