کراچی : سندھ کابینہ نے ایک دفعہ پھر پیپلز بسوں میں کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے نقصان کا بوجھ صوبائی حکومت پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کے ریٹ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع من مانی کرکے کرایا طے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔